ڈیلاس( فیفا، بین الاقوامی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 16 میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئےکوالیفائی کر لیا، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کا عالمی کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔
ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے پرتگال کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ کھیل پیش کیا اور متعدد خطرناک حملے کیے، تاہم دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔اسپین کی جانب سے نوجوان لمین یامال نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی مواقع پیدا کیے، لیکن ساتھی کھلاڑی انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکے۔
میچ کے انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں میکائیل میرینو نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اسپین کو 1-0 کی برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس شکست کے ساتھ پرتگال اور اس کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ سفر اختتام پذیر ہوگیا، جبکہ اسپین نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔

