بوسٹن (فیفا، غیرملکی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تیسرے روز کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹی کو ایک کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دے دی۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسکاٹ لینڈ کے جان میکگن نے 28ویں منٹ میں اسکور کیا، جو ٹیم کی کامیابی کا سبب بنا۔ اسکاٹ لینڈ نے برتری حاصل کرنے کے بعد دفاعی کھیل کا عمدہ مظاہرہ کیا اور ہیٹی کو گول کرنے کا موقع نہ دیا۔
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 28 برس بعد فٹبال ورلڈ کپ میں شریک ہوئی ہے اور اس کامیابی کے ساتھ اس نے ورلڈ کپ میں اپنے فاتحانہ انداز میں واپسی کا آغاز کیا، جبکہ یہ اسکاٹ لینڈ کی 1990 کے بعد ورلڈ کپ میں پہلی فتح بھی ہے۔

