اٹلانٹا(فیفا ورلڈ کپ)فیفا ورلڈ کپ میں ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ دو، دو گول سے برابر رہا.ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا .
مقررہ وقت میں دو، دو گول اسکور کیے۔ ایران کی جانب سے رامین اور محمد محبی نے ایک، ایک گول کیا، جبکہ نیوزی لینڈ کے دونوں گول جسٹ نے اسکور کیے۔
ایونٹ کے دیگر مقابلوں میں مصر اور بیلجیئم کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے ڈرا رہا جبکہ سعودی عرب اور یوراگوئے کے درمیان مقابلہ بھی ایک، ایک گول کی برابری پر اختتام پذیر ہوا۔

