فیفا ورلڈ کپ: جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

ٹورنٹو(فیفا، بین الاقوامی اسپورٹس میڈیا)فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم فیصلہ کن لمحوں میں جرمن ٹیم نے برتری حاصل کر لی اور اہم 3 پوائنٹس اپنے نام کیے۔

جرمنی کی جانب سے فیصلہ کن گول انجری ٹائم کے آخری لمحات میں کیا گیا جس نے ٹیم کو شاندار فتح دلائی۔ اس کامیابی کے ساتھ جرمنی کی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئےکوالیفائی کر لیا ہے، جو 2014ء کے بعد پہلی بار اس مرحلے میں اس کی رسائی قرار دی جا رہی ہے۔

اس کامیابی کے بعد جرمنی وہ تیسری ٹیم بن گئی ہے جس نے راؤنڈ آف 32 کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ اس سے قبل میکسیکو اور امریکا اپنی جگہ پکی کر چکے ہیں۔دوسری جانب آئیوری کوسٹ کو اس شکست کے بعد ایونٹ میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ٹیم کے پاس ابھی اگلے میچز میں واپسی کا موقع موجود ہے۔