فلاڈیلفیا ( میچ رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں فرانس نے عراق کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
فلاڈیلفیا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آغاز ہی سے فرانس کی ٹیم حاوی رہی۔ 14ویں منٹ میں ایم باپے نے پہلا گول اسکور کیا جس کے بعد عراق کی ٹیم گول برابر کرنے کی کوشش کرتی رہی مگر کامیاب نہ ہو سکی۔
پہلے ہاف کے دوران بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا اور موسم کی خرابی کے سبب ہاف ٹائم کے بعد دوسرا ہاف شروع ہونے میں کافی تاخیر ہوئی۔
کھیل دوبارہ شروع ہونے پر ایم باپے نے 54ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔ یہ ورلڈ کپ میں ان کا مجموعی طور پر 16واں گول تھا، جس کے بعد وہ جرمنی کے سابق کھلاڑی میروسلاو کلوسے کے ریکارڈ کے برابر آ گئے۔
فرانس کی جانب سے تیسرا گول عثمان ڈیمبیلے نے 66ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد فرانس نے 0-3 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔

