فیفا ورلڈ کپ: کولمبیا نے ازبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

ٹیکساس( فیفا، بین الاقوامی میڈیا)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے میچ میں کولمبیا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ازبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔

کولمبیا کی جانب سے ڈینیئل منوز نے پہلا گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ لوئس ڈیاز نے دوسرا گول کرکے برتری مزید مستحکم کر دی۔ بعد ازاں جمینٹن نے تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے کولمبیا کی فتح یقینی بنا دی، جبکہ ازبکستان صرف ایک گول ہی کر سکا۔

دوسری جانب گروپ ایل کے میچ میں گھانا نے سخت مقابلے کے بعد پاناما کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر قیمتی تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔