لاہور: 24 گھنٹوں میں 6 خواتین سے زیادتی اور 2 سے زیادتی کی کوشش کے مقدمات درج

لاہور(نامہ نگار) 24 گھنٹوں کے دوران 6 خواتین سے زیادتی اور 2 لڑکیوں سے زیادتی کی کوشش کے مقدمات درج کرلیے گئے، تاہم کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں دو افراد ذیشان عرف شانی اور کاشو نے نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی۔

نشتر کالونی میں ایک شخص نے جھوٹا نکاح کرکے خاتون سے زیادتی کی، جبکہ کوٹ لکھپت میں ایک شخص نے سابق بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

نواب ٹاؤن میں ملزم مدثر خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر ڈیڑھ سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ہنجر وال میں ملزم کاشف نے سابق بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں ملزم علی رضا لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ملت پارک میں ملزم الیاس نے 14 سالہ بھتیجی سے زیادتی کی کوشش کی، جبکہ باغبانپورہ میں ملزم علی نے 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔