لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ کا انعقاد، کلاسیک مسٹری اور اعوان چوائس کامیاب

لاہور (نمائندہ خصوصی) جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور ریس کلب میں گھڑ دوڑ کا انعقاد کیا گیا، مجموعی طور پر 5 ریسز ہوئیں، جشن آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری جبکہ انڈیپنڈنس کپ میں اعوان چوائس نے کامیابی حاصل کی۔

لاہور کے گرم اور حبس زدہ موسم میں گھڑ دوڑ کا انعقاد فلڈ لائٹس میں کیا گیا۔ نائٹ ریسز دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد لاہور ریس کلب میں موجود تھی۔ گرم موسم کے باوجود شائقین کو معیاری ریسز دیکھنے کو ملیں۔

جشن آزادی کپ میں کلاسیک مسٹری نے میدان مارا، بی اے مین نے دوسری جبکہ بیلٹریکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انڈیپنڈنس کپ میں اعوان چوائس نے کامیابی حاصل کی، جلسہ دوسرے اور پاکیزہ تیسرے نمبر پر رہی۔

جشن آزادی ریسز کے موقع پر پہلی ریس پرنسز عروج نے جیتی، لیڈی سیرینا نے دوسری جبکہ تہران شان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دوسری ریس ویک اپ نے جیتی، سوسج گو دوسرے جبکہ غزل تیسرے نمبر پر رہی۔جشن آزادی کی آخری ریس راجہ دی گریٹ نے جیتی، زینا نے دوسری جبکہ ٹرو مائی لو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔