دونوں ٹیموں کی جانب سے چوکوں اور چھکوں کی بارش نے میچ کو دلچسپ رنگ دیا تاہم لاہور کا پلڑا بھاری رہا بارش کے باعث میچ 20 کی بجاۓ 13 اوورز تک محدود رہا ،لاہور کے قلندر محمد نعیم مین آف دی میچ قرار
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دیدی۔میچ بارش کے باعث سات کے بجاۓ پونے نو بجے شروع ہوا اور اننگ 13 اوورز تک محدود کرنا پڑی۔ ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندر نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناۓ۔لاہور قلندر کے اوپنرز محمد نعیم اور پرویز حسین ایمون آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنا کر گیند کو باؤنڈری لائن کےباہرپھینکتے رہے۔

ملتان سلطانز کےباؤلرز لاہور قلندر کے بیٹرز کے رنز اگلتے ہوۓ بلے کو نہ روک سکے۔ لاہور قلندر کی پہلے وکٹ چھٹے اوور میں 86 رنز پر گری جب پرویز حسین ایمون 45 رنز بنا کر محمد اسماعیل کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ،دوسری وکٹ 144 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گۓ۔محمد نعیم نے ملتان سلطانز کے باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور ٹیم کو ایک لمبا سکور فراہم کیا محمد نعیم نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی۔مدد سے 60 رنز بناۓ اور فیصل اکرم کی گیند پر عرفات منہاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوۓ۔
لاہور قلندر نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنز بناۓ۔ملتان سلطانز کی طرف سے محمد اسماعیل نے 2 جبکہ پیتر سڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کو 186 رنز کاٹارگٹ ملا تاہم وہ مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا سکے۔ملتان سلطانز کو پہلا نقصان تیسرے اوور میں اٹھانا پڑا جب سٹیو سمتھ 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گۓ۔صاحبزادہ فرحان نے آغاز میں محتاط انداز اپنایا بعد میں جارحانہ شارٹس کھیلتے ہوۓ 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنز بنا سکے اور ٹیم کو ٹارگٹ کے قریب لانے میں ناکام رہے۔

ان کے بعد شان مسعود نے سکور کو کچھ سنبھالا دیالیکن وہ زیادہ دیر تک وکٹ پر قیام نہ کر سکے اور مستفیض الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گۓ۔انہوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز بناۓ، کپتان ایشٹن ٹرنر اورعرفات منہاس نے ایک موقع پر کھیل کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی۔عرفات منہاس نے 25 رنز،کپتان ایشٹن ٹرنر نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناۓ۔
لاہور قلندر کی طرف سے مستفیض الرحمن نے 2 جبکہ شاہین آفریدی،عبید شاہ اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور سکندر نے یہ میچ 20 رنز سے جیت لیا۔محمد نعیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لاہور قلندرنے 3 میچز کھیلے 2جیتےایک ہارا 4پوائنٹس جبکہ ملتان سلطانز نے بھی 3 میچز کھیلے اور دو جیتے ایک ہارا ان کے بھی 4 پوائنٹس ہیں ۔ 4 اپریل کو راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام سات بجے کھیلا جائیگا۔

