لاہور:خواتین ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے خواتین ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک یورپی کوچ سے بات چیت جاری ہے، جسے حتمی شکل رواں ماہ کے اختتام تک دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کوچ کی نگرانی میں پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کے یورپ کے دوروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بیرونِ ملک تربیتی دوروں کے دوران ٹیم کی تیاری کے لیے پریکٹس اور تربیتی میچوں کا انعقاد بھی غیر ملکی کوچ کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا۔