لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 11 کا میلہ 39 دن جاری رہے گا، ایونٹ میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز لاہور اور کراچی میں یکساں تعداد میں ہوں گے، قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم 22، 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ میچز جیو سپر پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق ایلیمنیٹر 1 اور 2 لاہور میں ہوں گے جبکہ کوالیفائر کی میزبانی کراچی کرے گا، جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

