لزبن:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی

لزبن (غیر ملکی میڈیا) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے 11 اگست کو اپنے اپنے سماجی رابطوں کے ذرائع پر تصاویر شیئر کرکے شادی کا اعلان کیا۔ تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

رونالڈو اور جارجینا 2016ء سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ رونالڈو کے پانچ بچے ہیں، جن میں سے تین کی مائیں مختلف ہیں جبکہ دو بچے جارجینا روڈریگز سے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک دکان پر ہوئی تھی، جہاں اس وقت رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس سمیت دنیا کے بڑے فٹبال کلبوں کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اب اپنے کیریئر کے 1000 گولز مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں۔