ماسکو :روس کا جدید جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

ماسکو (رائٹرز، انٹرفیکس، تاس) روس کا جدید جنگی طیارہ Su-57 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، تاہم پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ماسکو کے نواحی علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ روسی وزارتِ دفاع نے واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم پائلٹ کے محفوظ رہنے کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی اطلاعات میں فنی خرابی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔