مرد و خواتین فٹبال ٹیموں کی شاندار کامیابیوں کے بعد فیفا ای مقابلوں کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب مکمل، بچوں میں فٹبال کے فروغ کیلئے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط
فیفا ای گیمنگ کے شوقین کھلاڑیوں کیلئے شاندار پلیٹ فارم ہوگا، پاکستانی ٹیم مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھاۓ گی؛محسن گیلانی
قاسم قصوری کی بیکن ہاؤس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو قومی کھیل ہاکی کی ٹیم بھی بنانے کی ہدایت
پاکستان میں فٹبال کے کھلاڑیوں کی بھرپور کوچنگ کے پروگرمز اور کھیل کی ترویج کیلۓ بیکن ہاؤس سکول سسٹم اور پاکستان فٹبال فیڈریش کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گۓ۔ بیکن ہاوس سکول سسٹم کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاسم قصوری اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیۓ۔اس موقع پر قاسم قصوری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم سکول کی سطح پر اور فٹبال کی دیگر یوتھ سرگرمیوں کیلۓ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے شانہ بشانہ چلے گا۔

اس سلسلے میں ہماری بھرپور سپورٹ پی ایف ایف کو حاصل رہے گی۔انٹرنیشل ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے اور پاکستان میں اگست میں ہونے والی سیف انڈر 17 چیمپئین شپ میں بیکن ہاؤس کے تعاون کے حوالے سے پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں قاسم قصوری نے بتایا کہ ہمیں انٹرنیشنل ایونٹ کا تو کوئی پتا نہیں لیکن لوکل اور نیشنل سطح پر تعاون تو طے ہے باقی پی ایف ایف انٹرنیشنل سطح پر جو تعاون کہے گی بیکن ہاؤس حاضر ہے۔

صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے فٹبال کیلۓ تعاون کی یقین دہانی پر قاسم قصوری کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محسن گیلانی نے قاسم قصوری کو قومی فٹبال ٹیم کی آفیشل شرٹ کا تحفہ دیا اور قاسم قصوری نے بیکن ہاؤس کی طرف سے محسن گیلانی کو سووینئیر پیش کیا۔ اس موقع پر تانیہ ملک، طارق سدھو، تیمور کیانی سمیت دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ قبل ازیں محسن گیلانی نے فیفا ای مقابلوں میں قومی ٹیم کے انتخاب اور شمولیت بارے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

