دبئی (آئی سی سی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی۔آئی سی سی کے مطابق محمد نواز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی، تاہم انہوں نے اس خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر معطلی بھی اختیار کر لی تھی۔
اعلامیے کے مطابق محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی، جو یکم مئی تک مؤثر رہی۔آئی سی سی نے بتایا کہ 7 فروری سے یکم مئی تک محمد نواز کے تمام میچوں کے نتائج انفرادی طور پر ڈس کوالیفائی قرار دیے گئے، جن کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے میچوں سے ہوا تھا۔
اعلامیے کے مطابق محمد نواز نے آئی سی سی کا بحالی پروگرام (ری ہیب پروگرام) مکمل کر لیا ہے، جس کے باعث انہیں تین ماہ کی بقیہ نااہلی پوری کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے ثابت کیا کہ ممنوعہ مادہ ورلڈ کپ سے باہر استعمال کیا گیا تھا اور اس کا مقصد کھیل میں کارکردگی بہتر بنانا نہیں تھا۔

