مسی ساگا (نمائندہ خصوصی) مسی ساگا۔ایرن ملز سے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد اور حال ہی میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آنے والے معروف سماجی رہنما ڈاکٹر ارشد محمود کے اعزاز میں ایک پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور کمیونٹی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے میزبان پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے کینیڈا میں مشیر چودھری جاوید گجرتھے.
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے کمیونٹی کے ساتھ مضبوط روابط اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ثقافتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکا نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور مختلف سماجی و کمیونٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر ڈاکٹر ارشد محمود کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، سلامتی اور مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں لبرل پارٹی اونٹاریو کے صدر قیصر ڈار،بابا عرفان ملک، اشرف خان لودھی، خالدعلوی،احسن ضیا، وقاص گوندل،سنی، خواجہ انجم، سجادچودھری،رضوان پاشا،طیب شیخ، حافظ خالد اور دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پرخالدعلوی کاکہناتھاکہ ہم بلاامتیاز و رنگ و نسل لبرل جماعت کے ساتھ ہیں.شرکا نے اس موقع پر کمیونٹی کے اتحاد، باہمی روابط اور سماجی خدمات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تقریبات مختلف طبقات کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور مثبت روابط استوار کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع ناشتے سے کی گئی جبکہ شرکا نے اقرا خالد اور ڈاکٹر ارشد محمود کے اعزاز میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت اور باہمی تعاون کے جذبے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

