ملٹن(نمائندہ خصوصی) میئر کے امیدوار ندیم اکبر نے کہا ہے کہ ملٹن کو رہنے، کام کرنے، خاندان کی پرورش اور مستقبل بنانے کیلئےمزید بہتر جگہ بنانے کیلئےمل کر کام کیا جائے گا۔
ندیم اکبر نےملٹن کے رکن صوبائی اسمبلی زی حامد کا اپنے انتخابی دفتر میں خیرمقدم کیا، دونوں کے درمیان ملٹن کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ برادری کی خدمت کیلئے حکومت کی تمام سطحوں پر مل کر کام کرنا ضروری ہے، ہم مختلف ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں لیکن آخرکار ہماری ترجیح ملٹن ہے۔
ندیم اکبر نے کہا کہ لوگوں کی بات سننا اور ان کے خاندانوں اور ٹیکس دہندگان کیلئےعملی نتائج فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے زی حامد کا دفتر آنے، بامعنی گفتگو، دوستی اور رہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملٹن ہمارا گھر ہے اور مل کر اسے مزید بہتر جگہ بنایا جاسکتا ہے۔

