ممبئی: گلوکار بادشاہ کی دوسری شادی کی خبریں، تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی (ایجنسیاں) معروف بھارتی ریپر و گلوکار بادشاہ کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے پہلی اہلیہ جیسمن مسیح سے علیحدگی کے 6سال بعد اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کر لی ہے۔

اداکارہ کی والدہ پونم ریکھی نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں دونوں کو روایتی شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میں بادشاہ سبز کُرتا اور سنہری پگڑی جبکہ ایشا ریکھی سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آئیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھی دیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بادشاہ، جن کا اصل نام ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا ہے، کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ بھی ہے جو لندن میں مقیم ہے۔