ممبئی:73 سالہ ہدایتکار33سالہ اداکارہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

ممبئی(بھارتی میڈیا) بھارتی فلم انڈسٹری کی 33 سالہ اداکارہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 73 سالہ فلم ہدایتکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ممبئی میں اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ فلم ہدایتکار نے فلم کے حوالے سے بات چیت کے بہانے اسے اپنے گھر بلایا اور وہاں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس میں درج شکایت میں اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اسے نشہ آور دوا دی اور دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 73 سالہ ہدایتکار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 12 اگست تک پولیس کی حراست میں دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم ہدایتکار متعدد مقبول فلموں کی ہدایتکاری اور تحریر کے ساتھ ان کی پروڈکشن کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکا ہے۔