ممبئی (ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ممبئی کے پوش علاقے باندرا ویسٹ میں اپنا اپارٹمنٹ تین سال کیلئےکرائے پر دے دیا، جس کا مجموعی کرایہ ایک کروڑ 17 لاکھ روپے بنتا ہے۔رئیل اسٹیٹ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ کارٹر روڈ کے قریب واقع عمارت “ویدا” میں 36 ماہ کیلئےلیز پر دیا گیا ہے، جس کا ابتدائی ماہانہ کرایہ 3 لاکھ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت کرائے میں ہر سال 5 فیصد اضافہ ہوگا، دوسرے سال ماہانہ کرایہ 3 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ تیسرے سال 3 لاکھ 41 ہزار روپے ہو جائے گا، یوں تین سال میں مجموعی کرایہ 1.17 کروڑ روپے بنتا ہے۔دستاویزات کے مطابق یہ معاہدہ 18 مارچ 2026 کو رجسٹر کیا گیا، جس کے لیے 30 ہزار 819 روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔
اپارٹمنٹ ادیتی راؤ کو کرائے پر دیا گیا ہے، جنہوں نے 20 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروائے ہیں۔رئیل اسٹیٹ ماہرین کے مطابق باندرا ویسٹ ممبئی کے مہنگے اور پرکشش رہائشی علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں لگژری طرزِ زندگی، اعلیٰ انفراسٹرکچر اور فلمی شخصیات کی رہائش اسے مزید نمایاں بناتی ہے۔

