مکہ معاہدے میں شمولیت بنگلادیش کا خودمختار داخلی معاملہ ہے: شفیق الرحمان

ڈھاکا (نیوز ڈیسک): امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں شمولیت بنگلادیش کا خودمختار داخلی معاملہ ہے اور کسی دوسرے ملک کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

ڈھاکا سے جاری بیان میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ بنگلادیش اپنے عوام اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مکہ معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے اس فیصلے پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کا فیصلہ بنگلادیش کا اپنا معاملہ ہے، اس لیے کسی دوسرے ملک کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔