لاڑکانہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے 7 ساتھیوں کے قتل کا ہمیں اب تک انصاف نہیں مل سکا، اللہ تعالیٰ ضرور انصاف کرے گا۔
گڑھی خدا بخش بھٹو میں میر مرتضیٰ بھٹو کی 30ویں برسی کی پہلی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے منعقد کی گئی، جہاں کارکنوں نے قرآن خوانی کی، پھول چڑھائے اور پارٹی پرچم مزار پر رکھے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے 7 ساتھیوں کو قتل کردیا گیا، تاہم ہمیں اب تک انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ضرور انصاف کرے گا۔
میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کی دوسری تقریب بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں منعقد ہوئی، جہاں قرآن خوانی کے ساتھ لنگر عام کا بھی اہتمام کیا گیا۔

