میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے اجلاس میں’’ محمد طاہر‘‘کو چیئرمین منتخب کرلیاگیا

نومنتخب چیئرمین’’ محمدطاہر‘‘ روزنامہ ایکسپریس میںبطور جنرل منیجرپریس خدمات سرانجام دے رہے ہیں
مشتاق خان،اصغر خان،جاوید اقبال ،محمدعزیز ،فرخ بھٹہ ودیگر نے چیئرمین،سپریم کونسل ممبران کو مبارک باد دی
تنظیم کو مزید مضبوط، فعال بنانے کیلئےاپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائونگا:نومنتخب چیئرمین

لاہور (نمائندہ خصوصی ) میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس گزشتہ روز صدر عدنان شوکت کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں تنظیمی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیااورباہمی مشاورت کے بعد چیئرمین اور سپریم کونسل ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔جنرل منیجرپریس روزنامہ ایکسپریس’’ محمد طاہر‘‘ کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ سپریم کونسل کے ارکان میں اعجاز رسول (روزنامہ جنگ)، محبوب الٰہی (TV TODAY) اور عمر ریاض (ARY) شامل ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین محمد طاہر اور سپریم کونسل ممبر اعجاز رسول نے حلف اٹھایا۔ ایگزیکٹو ، گورننگ باڈی اور سینئر رہنماؤں نے نومنتخب چیئرمین اور سپریم کونسل ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر عدنان شوکت نے اس موقع پر کہا کہ ’’میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور ہمیشہ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی‘‘۔

نو منتخب چیئرمین محمد طاہر (جی ایم پریس روزنامہ ایکسپریس) نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئےاپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائونگا۔‘‘ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہورکے اجلاس میں جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان، فنانس سیکرٹری خرم علی، نائب صدر خاقان متین، گورننگ باڈی ممبران فاروق سعید، وحید توفیق، آصف کھوکھر سمیت سینئر رہنمامشتاق خان، اصغر خان، جاوید اقبال، محمد عزیز ،فرخ بھٹہ و دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں