میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے زیر اہتمام ابراج لائر ایسوسی ایٹس کیساتھ تربیتی نشست

یومِ دفاع پرکیک کاٹا،میڈیا ورکرزکوقانونی حقوق، ملازمت کے معاملات پرآگاہی فراہم
میڈیا ورکرزکی قانونی تربیت، آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: طاہر منصف،عرفان انور

لاہور(نمائندہ خصوصی)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کے زیر اہتمام ابراج لائر ایسوسی ایٹس کے تعاون سے میڈیا ورکرزکیلئے خصوصی تربیتی و آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، میڈیا ورکرزکو ان کے قانونی حقوق، ملازمت سے متعلق معاملات، دیگر قانونی امور کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے کیک کٹنگ کی گئی۔ تربیتی نشست میں سینئر نائب صدر آصف شاہ، نائب صدر خاقان متین، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان، انفارمیشن سیکرٹری عرفان انور، گورننگ باڈی ممبران وحید توفیق، فاروق سعید،ہارون بٹ، سینئر رہنماؤں اصغر خان، مشتاق خان سمیت میڈیا ورکرز کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان اوردیگر عہدیداران نے ابراج لا ایسوسی ایٹس کے وکلا کوخوش آمدیدکہاجس میں ایڈووکیٹ ذوبیہ سلیم انصاری، ایڈووکیٹ یاسین بھٹی، ایڈووکیٹ عبدالحد اور ایڈووکیٹ شاہد نے میڈیا ورکرز کو ان کے بنیادی و قانونی حقوق، ملازمت سے متعلق مسائل اور قانونی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ذوبیہ سلیم انصاری اور یاسین بھٹی نے کہا کہ میڈیا ورکرز اپنے قانونی حقوق سے آگاہ ہوں، ابراج لا ایسوسی ایٹس میڈیا ورکرز کو قانونی معاملات میں ہر ممکن رہنمائی اور معاونت فراہم کرےگا، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کیلئےہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سینئرنائب صدر آصف شاہ،نائب صدر خاقان متین ،پریس سیکرٹری عرفان انور،گورننگ ممبران فاروق سعید،وحید توفیق،محمد ہارون بٹ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور کی اولین ترجیح ہے۔سینئر رہنماؤں اصغر خان اور مشتاق خان نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی قانونی تربیت اور آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے کیک کٹنگ بھی کی گئی۔ شرکاء نے وطن عزیز کے دفاع کیلئےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔