اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے نیشنل جونئیر انڈر-18 ہاکی چیمپئن شپ کیلئےآفیشلز اور ڈراز کا اعلان کر دیا ہے۔چیمپئن شپ 9 سے 19 اپریل نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ کیپٹن فروخ عتیق آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ خواجہ جنید ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گے۔
چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں پنجاب کی تین، خیبر پختونخوا اور سندھ کی دو، دو ٹیمیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان آرمی، کسٹمز، بلوچستان، گلگت بلتستان، پولیس، اسلام آباد، اور پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیمیں بھی مقابلے میں حصہ لیں گی۔

