نیویارک (غیرملکی خبرایجنسیاں) بھارتی ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کی تقریر سے قبل نیویارک میں تنظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے آر ایس ایس سربراہ کے پروگرام سے قبل بھرپور احتجاج کیا۔ موہن بھاگوت کو 29 اگست کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہندو قوم پرست تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں، سکھوں، دلتوں اور عیسائیوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دینے میں ملوث رہی ہے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس سے وابستہ گروہ اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہیں۔ آر ایس ایس ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو ہندو ثقافتی تحریک قرار دیتی ہے۔
عالمی جریدے ڈی ڈبلیو کے مطابق نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے بھی آر ایس ایس کو ’’تفرقہ پسند‘‘ قرار دیتے ہوئے تنظیم کے سربراہ موہن بھاگوت کی تقریب کی مخالفت کی ہے۔

