واشنگٹن (فاکس نیوز، رائٹرز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایٹمی بم سے متعلق سوال کے جواب میں تین الفاظ میں کہا کہ ’’ہرگز ہرگز نہیں‘‘۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مسعود پزشکیان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران ایٹمی بم حاصل کرنا چاہتا ہے؟ جس پر انہوں نے دوٹوک جواب دیا کہ ’’ہرگز ہرگز نہیں‘‘۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی معائنے کیلئےپیش کرنے پر تیار ہے، جبکہ افزودہ یورینیم کو کم کرنے کیلئےبھی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے آنجہانی سپریم لیڈر نے متعدد مرتبہ اعلان کیا تھا کہ جوہری ہتھیار مذہبی حکم کے تحت ناجائز ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور جن لوگوں نے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے، ان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر ایران آگے بڑھنے کیلئےتیار ہے اور اب بھی یہی خواہش رکھتا ہے۔ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈر، سائنس دانوں، فوجی کمانڈروں اور حکومتی شخصیات کو ہلاک کیا۔

