ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی

زیورخ ( فیفا، غیر ملکی میڈیا)ورلڈ چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل جاری کی گئی جون کی تازہ رینکنگ کے مطابق ارجنٹینا جولائی 2025 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آ گیا ہے۔

تازہ رینکنگ میں اسپین دوسرے نمبر پر برقرار ہے، جبکہ پہلے نمبر پر موجود فرانس دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔مراکش نے بھی نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ نیدرلینڈز ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم بھی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرنے والی ٹیموں میں شامل ہے۔ حال ہی میں چار ملکی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد قومی ٹیم نے چار درجے ترقی کرتے ہوئے 202 ویں سے 198 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

فیفا کے مطابق عالمی رینکنگ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ٹائی بریکر کے طور پر بھی استعمال کی جائے گی، جبکہ اگلی فیفا عالمی رینکنگ 20 جولائی 2026 کو جاری کی جائے گی۔