ایمسٹلوین(سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ نے ویلز کو 8-2 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
ایمسٹلوین میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلز کو واضح برتری کے ساتھ شکست دی۔ انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے بعد ویلز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔
انگلینڈ کی ٹیم گروپ ڈی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور ویلز کے ایک، ایک پوائنٹ ہیں۔
گروپ ڈی میں پاکستان کیلئے بھارت کے خلاف میچ انتہائی اہم تھا اور قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے روایتی حریف کو شکست دینا ضروری تھا، جبکہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ برابر کرکے بھی اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرسکتا تھا۔
گروپ مرحلے میں انگلینڈ کی مسلسل فتوحات نے اسے اگلے مرحلے کیلئے مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ہے، جبکہ پاکستان اور ویلز کیلئے گروپ میں اگلے مرحلے تک رسائی کی صورتحال مزید مشکل ہوگئی ہے۔

