وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد( دفترِ خارجہ، وزیرِاعظم آفس)وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیے کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ 5 جولائی تک اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم ایران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

دورۂ ایران کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی، ہمدردی اور حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورۂ ترکیے کے دوران ترک قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔