وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری کے خلاف ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر کردی۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 15 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تقرری کو چیلنج کر رکھا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدے کے لیے نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا۔