ومبلڈن ٹینس: جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکوا نے لیڈیز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لندن(ایجنسیاں)ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل جمہوریہ چیک کی لنڈا نوسکوا نے جیت لیا۔لندن میں کھیلے گئے فائنل میں نوسکوا نے اپنی ہم وطن کیرولینا مچوا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کیریئر کا ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔

میچ میں نوسکوا نے پہلا سیٹ 6-2 سے اپنے نام کیا، تاہم دوسرے سیٹ میں کیرولینا مچوا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل پانچ گیمز جیت کر سیٹ 7-5 سے جیت لیا اور مقابلہ برابر کر دیا۔فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں نوسکوا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-3 سے کامیابی حاصل کی اور ومبلڈن لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔