نیویارک(کینیڈین پریس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی بھی نیویارک میں موجود ہیں۔
مارک کارنی کی عالمی ممالک کو امریکا اور چین کی جانب سے معاشی دباؤ کے مقابلے میں متحد کرنے کی کوششوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
کینیڈا اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات گزشتہ ماہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد سے کشیدہ ہیں، جبکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جوابی محصولات بھی عائد کیے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر کینیڈا یورپی یونین میں حتیٰ کہ کسی شراکت دار رکن کی حیثیت سے بھی شامل ہوا تو اسے امریکا کی جانب سے ایک مخالفانہ اقدام تصور کیا جائے گا، جس سے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی راہ میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

