پاکستان میں موجود کشمیریوں کی نشستیں ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں: خواجہ سعد رفیق

جہلم (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستیں ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں، ان کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جانا چاہیے۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست کا راستہ مذاکرات اور مکالمہ ہے، نہ کہ ڈنڈے، سوٹے یا لاک ڈاؤن کی سیاست۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سخت ترین سیاسی حالات کا سامنا کیا، لیکن کبھی سرکاری تنصیبات پر حملوں کی سیاست نہیں کی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2014ء میں ایک منتخب حکومت کا سازش کے تحت گھیراؤ کیا گیا، جس سے جمہوری نظام کو نقصان پہنچا۔انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کی نشستیں ختم کرنے کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔