پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام الاسکا بیٹریز ،پی ٹی سی ایل اور پارکو کے تعاون سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 2 جولائی تا 13 جولائی کھیلی جانے والی پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آئی پی سی سیکرٹری و صدر پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی، الاسکا بیٹری کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یحییٰ, IBCC کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح بھی موجود تھے۔
ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 2 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہوا۔ افتتاحی روز پہلا میچ مردان اور اے جے کے کے درمیان کھیلا گیا جو کہ اے جے کے نے 0-9 سے جیت لیا۔ آزاد کشمیر کی جانب سے حمنہ، زولیرہ نے ہیٹرک جبکہ عائشہ،لائبہ علینہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں کے پی کے A اور سندھ بی کے مابین کھیلا گیا جو کہ سندھ بی نے 0-4 سے جیت لیا سندھ بی کی جانب سے اناشہ اور شیریں نے دو دو گول سکور کئے۔ دوسرا میچ پنجاب-بی اور سٹار اکیڈمی کے مابین ہوا جو کہ پنجاب بی نے 1-2 سے جیت لیا ۔

پنجاب بی کی جانب سے اسمہ اور کنزہ نے ایک ایک جبکہ سٹار اکیڈمی کی جانب سے سارہ نے گول سکور کیا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پنجاب اے، پنجاب بی ،گلگت بلتستان، سٹار ویمن اکیڈمی اے و بی، ایف ڈی اسلام آباد، کے پی کے اے اور بی ، ویمنز سپورٹس اکیڈمی مردان، آزاد جموں و کشمیر اے و بی، اولمپین زاکر ویمنز اکیڈمی، سندھ اے ،بی ، سی ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

