کراچی (نمائندہ خصوصی) پولیس کے تفتیشی فنڈز میں بڑے پیمانے پر خرد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 9 ملزمان کو بری کردیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق بری کیے جانے والے تمام ملزمان پر پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے غیر قانونی کٹوتیاں کرنے اور کرپشن کے الزامات تھے۔
ملزمان پر ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں اور پولیس فنڈز میں خرد برد کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔
2016 میں اس وقت کے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے روبرو تسلیم کیا تھا کہ سندھ پولیس میں کی جانے والی 12 ہزار تقرریوں میں سے 5 ہزار غیر قانونی تھیں۔

