لاہور (سپورٹس ڈیسک، کرک انفو) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئےپی ایس ایل 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راولپنڈی پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، جس میں یاسر خان نے 83 اور محمد رضوان نے 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کا حصہ ڈالا۔پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ابتدائی بلے باز کپتان بابر اعظم نے 39 اور محمد حارث نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔میچ کے آخری لمحات میں عبدالصمد نے 11 گیندوں پر 33 رنز، مائیکل بریسویل نے 17 گیندوں پر 35 رنز، اور عامر جمال نے 5 گیندوں پر 17 رنز بنا کر پشاور زلمی کو فتح دلائی۔

