پی ایس ایل کی نئی ٹیم،راولپنڈیز کو مسلسل چوتھے میچ میں شکست

ملتان سلطانز کی کامیابیوں کا سفر جاری، راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست
راولپنڈیز نے 182 رنز بناۓ ملتان سلطانز نے 16.2اوورز میں ٹارگٹ پورا کر لیا
ملتان سلطانز کے فیصل اکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا
8 اپریل سے کراچی میں پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا

11ویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوۓ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 182رنز بناۓ۔راولپنڈیز کے اوپنر یاسر خان جارحانہ شارٹ کھیلنے کے چکر میں محمد اسماعیل کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین سدھار گۓ اس وقت مجموعی سکور 15 تھا راولپنڈیز کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گری یاسر خان 2 رنز بنا سکے۔ان کے بعد کامران غلام بیٹنگ کیلۓ آۓ انہوں نے آتے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوۓ باؤنڈریز لگائیں اور ٹیم کا سکور سنبھالا۔

ان کےساتھ کپتان محمد رضوان کھیل رہے تھے لیکن محمد رضوان 19 رنز بنا کر عرفات منہاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگۓ ایک بار پھر محمد رضوان کوئی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے وہ 19 رنز بنا سکے۔عبداللہ فضل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوۓ راولپنڈی کی ایک قیمتی وکٹ اس وقت گری جب کامران غلام 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر فیصل اکرم کی گیند پر عرفات منہاس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گۓ۔ڈیرل مچل 17 بنا سکے۔ان کے بعد ڈیان فوریسٹر نے دو گیندیں ڈاٹ کھیلنے کے بعد باؤلر محمد نواز کو لگاتار تین گیندوں پر تین چھکے جڑ کر اپنا کھاتہ کھولا۔ لیکن وہ اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور 24 رنز بنا کرپیٹر سڈل کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین کی راہ لی۔سام بلنگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ اور ٹیم کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے۔

آصف آفریدی نے 7 رنز اور رشاد حسین نے ایک رن بنایا۔ملتان سلطانز کی طرف سے فیصل اکرم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 4 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عرفات منہاس نے 2 اور پیٹر سڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔راولپنڈیز نے ملتان سلطانز کو 183 رنز کا ٹارگٹ دیا جو ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان،جوش فلپ اور شان مسعود کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت با آسانی تین 3وکٹوں پر پورا کر لیا۔ ملتان نے 186 رنز بناۓ۔ملتان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب اننگ کے دوسرے اوور میں ہی ایک قیمتی وکٹ گر گئی اوپنر اسٹیو سمتھ 5 رن بنا کر محمد عامر کی گیند پر عبداللہ فضل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گۓ جس سے ملتان سلطان کچھ پریشر میں آگئی تھی پاور پلے کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ صاحبزادہ فرحان اور جوش فلپ نے باؤنڈریز لگا کرٹیم کو پریشر سے نکالا اور سکور ٹارگٹ کی طرف تیزی سے بڑھنے لگا۔

جوش فلپ اور صاحبزادہ فرحان نے راولپنڈیز کے باؤلرز کا بھرکس نکالتے ہوۓ گیند کو بڑے ظالمانہ انداز سے باؤنڈری لائن کے باہر پھینکتے رہے اور سکور کا مطلوبہ ٹارگٹ بالکل سیدھا کر کے رکھ دیا۔ لیکن 110 رنز کی پارٹنر شپ کے بعد جوش فلپ 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر سام بلنگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگۓ اور صاحبزادہ فرحان 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناۓ اور ٹیم کی طرف سے ٹاپ سکورر رہے۔ان کے بعد شان مسعود اور کپتان ایشٹن ٹرنر کریز پر رہ کر سکور کو ٹارگٹ کی طرف بڑھاتے رہے۔اور بالآخر مطلوبہ ٹارگٹ 16.2اوورز میں 186 رنز پر پورا کر دیا۔

کپتان ایشٹن ٹرنر نے 26 رنز اور شان مسعود نے 27 رنزبناۓ اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔راولپنڈیز کی طرف سے محمد عامر 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ عامر خان کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔ملتان سلطانز کے فیصل اکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ملتان سلطانز نے اب تک 5 میچز کھیلے 4 جیتے ایک ہارا اور 8 پواینٹس ہیں۔جبکہ راولپنڈیز نے اب تک 4 میچز کھیلے چاروں ہارے۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض عبدالمقیت اور شرف الدولہ نے انجام دیۓ۔