چکوال (نامہ نگار) چکوال میں تھانہ لاوا کی حدود میں 12 سالہ بچی سے عامل کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ بچی اپنے بھائی کے ہمراہ عامل کے ڈیرے پر گئی تھی، جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو طبی معائنے کے لیے آر ایچ سی لاوا منتقل کیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو 31 اگست کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لے جایا جائے گا۔

