چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے والدہ کے انتقال کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کی نماز جنازہ ہفتے کے روز شام 4 بجے گاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔