نیویارک (نمائندہ خصوصی) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک میں ڈپٹی قونصل جنرل محمد عمر شیخ کی مدتِ تعیناتی مکمل ہونے پر الوداعی ناشتہ دیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور قونصل جنرل عامر احمد عاطو زئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عمر شیخ کی مدتِ تعیناتی کے دوران ان کی dedicated اور قابلِ قدر خدمات کو سراہا۔

انہوں نے محمد عمر شیخ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قونصلیٹ کے امور میں ان کی خدمات و کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل کی ذمہ داریوں میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

