کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گزشتہ روز گاڑی میں کھیلتے ہوئے بچوں سے اتفاقیہ گولی چلنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 13 سالہ عبدالرقیب کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔
پولیس کے مطابق رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب کھڑی گاڑی کے ڈیش بورڈ میں پستول موجود تھا، کم عمر لڑکوں نے کھیلتے ہوئے پستول نکالا، جس سے اتفاقیہ گولی چل گئی۔پولیس حکام کے مطابق گولی لگنے سے 13 سالہ عبدالرقیب جاں بحق ہوگیا تھا، تاہم اہل خانہ نے واقعے پر قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔

