کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گہرام گوٹھ کے قریب سے گزشتہ روز ٹکڑوں میں تقسیم حالت میں ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جو خدا کی بستی کا رہائشی تھا۔
پولیس کے مطابق یاسر کی لاش گزشتہ روز گہرام گوٹھ کے قریب سے ٹکڑوں میں تقسیم حالت میں ملی تھی۔

