کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 کا ٹائٹل ارحم بن فرخ اور گرلز انڈر 19 کا ٹائٹل سارہ دانش نے جیت لیا۔ ویٹرنز مینز سنگلز کا فائنل ظفر خان کے نام رہا ۔ مکسڈ ڈبلز میں حریم انور، سلمان رضا اور محمد عباس، فاطمہ کی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی ، مینز ڈبلز کیٹیگری میں ارحم بن فرخ ، حسین ویرانی اور شاہ میر ، محمد کیف کی جوڑی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سندھ سپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں جاری علی شان ٹیبل ٹینس کلب کے زیر اہتمام کراچی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز انڈر 19 کے فائنل میں ارحم بن فرخ نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد عباس کو 3-2 سے شکست دیدی، ارحم بن فرخ نے 5-11, 6-11 ، 11-4 ، 11-5 اور 11-8 سے کامیابی حاصل کی ۔ گرلز انڈر 19 کے فائنل میں سارہ دانش نے بھی انابیہ صدیقی کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے زیر کرلیا ، فاتح کھلاڑی 10-12, 11-7, 11-8, 5-11, اور 11-3 کے سکور سے کامیابی سمیٹی۔

ویٹرنز سنگلز کے فائنل میں ظفر خان نے فیصل ثاقب کو 3-1 سے مات دی ۔ مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں حریم انور اور سلمان رضا کی جوڑی نے حور فواد اور ارحم بن فرخ کی جوڑی کو 3-2 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فاطمہ اور محمد عباس کی حور یاسین اور آحل ویرانی کو 3-1 سے شکست دی ۔ مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں ارحم بن فرخ اور حسین ویرانی کی جوڑی محمد عباس اور رضا کو شکست دی ، دوسرے سیمی فائنل میں محمد کیف اور شاہ میر نے آحل اور محمد صائم کی جوڑی کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی ۔

