کوکس ٹاؤن (اشرف خان لودھی سے)نیشنل ٹینٹ پیگنگ ایسوسی ایشن آف کینیڈا کے زیرِ اہتمام دوسری سالانہ نیزہ بازی/ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2026 اور فیملی فوڈ اینڈ فن فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی معروف شخصیات، شہسواروں اور پاکستانی و کینیڈین کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں حاضرین کیلئے داخلہ کیساتھ پارکنگ بھی مفت رکھی گئی تھی۔چیمپئن شپ کے دوران روایتی کھیل نیزہ بازی کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے، جن میں شہسواروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

کھیلوں کے ساتھ ساتھ فیملی فوڈ اینڈ فن فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں پاکستانی اور دیسی کھانوں کے مختلف اسٹالز لگائے گئے جبکہ خاندانوں اور بچوں کے لئےتفریحی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے شاہسواروں اور دیگر شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے کامیاب انعقاد میں ارشد مانگٹ، احسن ضیاء، شہباز اکبر، منصور نقوی، اشرف گوندل، ندیم شیخ اور طاہر مانگٹ،ساجدمانگٹ نے اہم کردار ادا کیا۔

اسکانز اکاؤنٹنٹس کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعامرقریشی،مرزانسیم بیگ،ریحان الحق،افضل چن،افتخارچوہدری،رفیق احمد خواجہ نے خصوصی طورپر شرکت کی.ایم بی گروپ اور گرین اسٹار امیگریشن نے کارپوریٹ اسپانسرز جبکہ سی پی بی سی، ای ایس ریکروٹ، راحت، لاہوری فلیم اور پروگریسو ریہیب کلینک نے بطور اسپانسرز تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا۔
تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام کینیڈا میں روایتی کھیلوں کے فروغ کے ساتھ پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے اور کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

