ہالی ووڈ ایکشن اسٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس (ایجنسیاں) ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

اہلِ خانہ کے مطابق چک نورس کا انتقال اچانک ہوا، تاہم وہ اپنے آخری لمحات میں گھر والوں کے درمیان پُرسکون حالت میں تھے، فیملی نے مزید تفصیلات کو نجی رکھنے کی درخواست کی ہے۔

چک نورس فلموں اور ٹی وی میں اپنے ایکشن کرداروں کے باعث شہرت رکھتے تھے اور مارشل آرٹس کے ماہر بھی تھے، وہ کراٹے، تائیکوانڈو اور جوڈو سمیت متعدد شعبوں میں بلیک بیلٹ رکھتے تھے۔

انہوں نے 1972 میں فلم “وے آف دی ڈریگن” میں بروس لی کے ساتھ کام کیا، جبکہ ان کی مشہور فلموں میں “ڈیلٹا فورس” اور “مسنگ ان ایکشن” شامل ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ٹی وی سیریز “واکر، ٹیکساس رینجر” میں مرکزی کردار ادا کیا۔