یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا پمز چلڈرن وارڈ کے باہر دھرنا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پمز چلڈرن وارڈ کے باہر دھرنا دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پمز سانحے پر پورا پاکستان خون کے آنسو رو رہا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ انہیں اور ان کی بیٹی کو وارڈ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد کو 2005 میں پمز کی جانب سے غلط دوا دی گئی تھی اور موجودہ سانحہ بھی انسانی غفلت کا نتیجہ ہے، جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔مشال ملک نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر صحت کو فوری طور پر استعفا دینا چاہیے۔