کیف(ایجنسیاں)یوکرین کے علاقے دنیپرو میں روس نے بیلسٹک میزائل حملہ کرکے ایک اسٹیل پلانٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملے کے بعد اسٹیل پلانٹ میں کام روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین جنگ میں برطانیہ کی حمایت کے معاملے پر روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ روس نے لندن میں اپنے سفیر آندرے کیلِن کو واپس بلا لیا ہے۔روسی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ آندرے کیلِن اب برطانیہ میں سفیر کے عہدے پر موجود نہیں ہیں۔آندرے کیلِن 21 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ چکے ہیں تاہم ماسکو نے تاحال ان کا متبادل نامزد نہیں کیا۔

