اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) اونٹاریو کے پریمئیر ڈگ فورڈ کی حکومت نے پاکستانی نژاد کینیڈین کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ندیم اکبر کھٹانہ کو ہالٹن پولیس بورڈ کا ممبر تعینات کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ندیم اکبر کھٹانہ جلد اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھائیں گے۔ کمیونٹی رہنماؤں اور سیاسی شخصیات نے ان کی اس تقرری کو پاکستانی و کینیڈین کمیونٹی کیلئے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ندیم اکبر کھٹانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور مثبت کردار ادا کریں گے۔

