اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومتِ پاکستان نے محمد عمر بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا) کو اوورسیز پاکستانیوں کے حج 2026 کے امیدواروں کیلئے فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔
وہ تمام امیدوار جو حج 2026 کیلئے درخواست جمع کرانے یا اس کے طریقۂ کار میں کسی مشکل یا معلومات کے حصول کے خواہاں ہیں وہ براہِ راست فوکل پرسن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
رابطہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں.
نام: محمد عمر بٹ
واٹس ایپ نمبر:3332555-0306
دفتر کا فون نمبر:9203060-051
ای میل ایڈریس: mediacellmora@gmail.com
یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کو بروقت رہنمائی اور سہولت فراہم کرنے کیلئےاٹھایا گیا ہے تاکہ حج کی درخواست کے عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

